فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 15 مارچ 2016 17:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) معمولی جھگڑے پر قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم ،آن لائن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا شوکت علی نے معمولی لڑائی جھگڑے پر قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ، ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ نمبر 113/12 درج ہوا تھا ، پریمیئر کالونی کے رہائشی بلال عرف بلالی کا یاسر بٹ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزم بلال نے 7-3-2012کو یاسر بٹ کو گولی مارکر قتل کردیا تھا ، گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فاضل عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنایا عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید میں رہنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :