کراچی : پولیس کا گھر گھر سرچ آپریشن ،27مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی ،جرائم پیشہ افراد آپریشن سے قبل فرار ہونے میں کامیاب

منگل 15 مارچ 2016 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کابلوچ کالونی میں سرچ آپریشن 27مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزساؤتھ زون پولیس نے بلوچ کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکربند کردیا اورکسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یااندرآنے کی اجازت نہیں تھی،پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوئی اورگھرگھر تلاشی کے دوران 27افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ انٹلی جنس کی خفیہ اطلاع پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیاتھا لیکن جرائم پیشہ افراد کوآپریشن کی اطلاع مل گئی جس پرجرائم پیشہ فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے باخبرذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جوئے کے اڈوں پرچھاپہ ماراتھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہین آئی جس کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :