پنجاب مقدس گائے نہیں ، رینجر ز کو پنجا ب میں بھی کارروائی کے لیئے اختیارت دیئے جائیں،پرویز الٰہی

قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے پہلے علماء کرام کو اعتماد مین لینا چاہیے تھا ، پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 15 مارچ 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب مقدس گائے نہیں اگر رینجر سندھ بلوچستان ، اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے تو یہاں بھی اس کو اختیارت دیئے جائیں ۔پنجاب سمیت جہاں بھی کرپٹ عناصر ہوں نیب کو آزادانہ کارروائی کرنے دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پرویز الٰہی نے کہا کہ قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں کریں گے ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے پہلے علماء کرام کو اعتماد مین لینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی اقداما ت نہیں کر ہی ، شریف برداران صرف وہی کام کرتے جس میں کمیشن زیادہ ملتا ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 1122کے نام سے ریسکیو ادارہ بنایا جس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ، پنجاب حکومت میٹر بسوں کو چھوڑ کر تعلیم اور صحت پر توجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :