نیشنل نیٹ بال امپائرنگ اینڈکوچنگ کورس 25سے27 مارچ کراچی میں ہو گا

منگل 15 مارچ 2016 17:58

نیشنل نیٹ بال امپائرنگ اینڈکوچنگ کورس 25سے27 مارچ کراچی میں ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل نیٹ بال امپائرنگ اینڈ کوچنگ کورس مورخہ 25سے27 مارچ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں الحاق شدہ یونٹ آرمی، واپڈا، نیوی، ائیرفورس، ریلوے، پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، فاٹا اورآزاد کشمیر کے امپائرز و کوچز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کورس میں لوکل امپائرز و کوچز کے لیے دس نشت رکھی گئی ہیں جو پہلے رجسٹریشن کروانے والوں کو الاٹ کی جائیں گی۔اس امپائرنگ اینڈ کوچنگ کورس کا مقصدنیٹ بال کے نئے قوانین کی روشنی میں گراس روٹ لیول سے نئے امپائرز و کوچز کو ٹرئینگ دینا ہے اور ان کو متعارف کروانا ہے تاکہ قومی وانٹرنیشنل کی سطح پر نیٹ بال کر مقابلوں میں پاکستان اور اپنے یونٹ کی نمائندگی کر سکے ۔ اس کورس میں کامیاب ہونے والے آفیشل کو اسلام آباد میں 12۱پریل سے ہونے والی پندرہویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :