پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کیلئے جلدی نہ کی گئی تو میرے موکل کوفالج ہوسکتاہے،بیرسٹر فروغ نسیم کا موقف

منگل 15 مارچ 2016 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء )سپریم کورٹ میں سابق صدرپرویزمشرف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرانے کے لیے ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبروموقف اختیارکیاہے کہ اگر پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے احکامات جاری نہ کیے گئے اور اس حوالے سے جلدی نہ کی گئی توان کے موکل کوفالج ہوسکتاہے انھوں نے یہ موقف منگل کے روزدیے ہیں جس پر عدالت نے کہاکہ ہم اس پر سماعت کرکے آج بدھ کوفیصلہ دے دیں گے ۔