پی ٹی اے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی

منگل 15 مارچ 2016 18:17

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی۔ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کو بھجوائے جانے والے شارٹ میسجنگ سروس(ایس ایم ایس) کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر رقم کرنے کا تقاضا کرنے والے موبائل نمبروں پر جوابی رابطوں سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھرمیں مخصوص مافیا کی جانب سے مختلف موبائل نمبروں کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25ہزار یا زائد کی امداد کا بتا کر ابتدائی طور پر دو سے تین ہزار روپے ایزی لوڈ یا بیلنس کے ذریعے منگوایا جاتا ہے ‘ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے آنے کی خوشخبری دینے والے اپنے نمبروں میں جس موبائل نمبر پر رابطے کی ہدایت دیتے ہیں اس نمبر پر ایسی ریکارڈنگ چلتی ہے کہ سادہ لوح شہری ان کے جھانسے میں آکے ایزی لوڈ یا بیلنس کی صورت میں پیسے بھجوا دیتے ہیں‘ ایسے بڑھتے ہوئے واقعات پر پی ٹی اے نے ایس ایم ایس پیغاما ت کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :