پی پی پی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی

منگل 15 مارچ 2016 18:17

کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی۔ برسی میں میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹاؤن شعبہ خواتین کا قافلہ 2 اپریل کو گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہوگا۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی طرف سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوور سلیم انصاری نے کہا کہ شہید بھٹو عظیم سیاستدان تھے ان کی محبت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ برسی میں شرکت کے لئے یونین کمیٹیز کی سطح پر لائحہ عمل تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :