ملکی یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہاسٹلز میں رہائش فراہم کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

منگل 15 مارچ 2016 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی نے جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والی طالبات کو یونیورسٹی احاطے کے اندر ہاسٹلوں میں رہائش فراہم کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو قرارداد جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اﷲ،شیراکبرخان،صاحبزادہ محمد یعقوب اورعائشہ سید کی طرف سے پیش کی گئی،ڈپٹی سپیکر کے استفسار پر حکومت کی طرف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ وہ قرارداد کی مخالفت نہیں کرتے جس پر ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد منظورکرلی۔

متعلقہ عنوان :