تنگ نظر مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب،پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

منگل 15 مارچ 2016 18:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) بھارتی حکومت نے تنگ نظری کامظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت سفارتی عملے کو پاک بھارت کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقتنگ نظر مودی سرکار نے کرکٹ پر ایک اور وار کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ ہے۔

متعلقہ عنوان :