شمالی کور ین رہنما کم جونگ کا ایٹمی وار ہیڈز اور بین البراعظمی میزائلز کے تجربہ کا حکم

منگل 15 مارچ 2016 18:52

پیانگ یانگ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے ایٹمی مواد والے وار ہیڈز اور بین البراعظمی میزائلز کے تجربہ کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کم جونگ اون نے یہ حکم اقوام متحدہ کی طرف سے پابندیاں مزید سخت کئے جانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے وار ہیڈز لیجانے والی ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربہ کے بعد دیاہے۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ عالمی ادارہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریاپر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ شمالی کوریا نے حال ہی میں امریکہ اور جنوبی کوریا کو حملوں کی دھمکیاں بھی دی ہیں جس کے بعد شمالی کوریا کی ان ممالک کے ساتھ جنگی نوعیت کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :