تمام اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں، سردار علی نواز خان مہر

منگل 15 مارچ 2016 18:57

کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر نے محکمے کے افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تندہی اور جانفشانی سے کام کریں اور تمام اسکیموں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کمربستہ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیکریٹری زراعت شاہد گلزار شیخ کے علاوہ دیدار احمد بھٹو ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ افسران مسائل کے حل کے لئے کوششیں تیز کریں اور جو منصوبے جاری ہیں ان کو مکمل کرنے کے لئے احکامات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :