کسٹمز نے قیمتی موبائل فونزکی اسمگلنگ ناکام بنادی
بیگوں میں 950 قیمتی موبائل سیٹس موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے
منگل 15 مارچ 2016 18:57
کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل کراچی میں انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گزشتہ روز ملک میں کروڑوں روپے مالیت کے 950 موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ترجمان کسٹم کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز ساوٴتھ انفورسمنٹ زاہد کھوکھر کے مطابق جناح ٹرمینل میں بین الاقوامی آمد پر تعینات ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پریونٹیو امجد امان لغاری نے کھیپ کے ذریعے قیمتی الیکٹرونکس مصنوعات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے اپنا خفیہ نیٹ ورک متحرک کیا ہوا ہے جو بیرون ملک سے اسمگل ہونے والی کھیپ اور کھیپی کے بارے بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ دبئی سے کسی بھی فلائٹ سے قیمتی موبائل فونز کی بڑی تعداد اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انہوں نے اپنی نگرانی میں متعلقہ عملے کو ہائی الرٹ اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کردی تھی۔(جاری ہے)
گزشتہ روز جب غیر ملکی ایئرلائن ایمرٹس کی دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 618 کے ذریعے 4 بیگ لائے گئے لیکن کسٹم حکام کی سخت جانچ پڑتال کو دیکھتے ہوئے ان بیگوں کے مالک غائب ہو گئے۔
بعد ازاں جب کسٹم حکام نے ان بیگوں کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا ان بیگوں میں 950 قیمتی موبائل سیٹس موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے۔ کسٹمز حکام نے ان چاروں بیگوں کوقبضے میں لیتے ہوئے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی ناکام کوشش کرنے والے مسافر کی تلاش شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.