ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے ‘ طارق بٹ

علماء کرام کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائے ،ٹریفک قوانین کا شعور دینے کیلئے اسے نصاب کا حصہ بنایا جائے‘ سماجی رہنماء

منگل 15 مارچ 2016 19:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز کرنیوالے سماجی رہنمامحمد طارق بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ کیساتھ اپنی آنے والی نسلوں کوشعور دینے کیلئے بلا تاخیر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جین مندر سے مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق بٹ نے کہا کہ اس کا شعور اجاگر کرنا صرف ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے حکومت اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

حکومت محکمہ اوقاف کی مساجد میں علماء کرام کے ذریعے اس کا شعور اجاگر کرے ۔ یہ انتہائی صبر آزما کام ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ٹریفک کا عفریت ہمارے لئے نا ختم ہونے والے مسائل کو جنم دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کو ٹریفک قوانین کا شعور دینے کیلئے اسے باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :