صدر گوگیرہ، تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی ،رکشہ میں سوار چارافراد جاں بحق

منگل 15 مارچ 2016 19:36

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار چارافراد جاں بحق جبکہ بس میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح آٹھ بجے کے قریب ایک مسافر بس اوکاڑہ سے فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی جب وہ قصبہ ینگ پور کے قریب پہنچی تو اگلی سمت جانے والے ایک ٹرک نے اچانک بریک لگا دی اس کے پیچھے جانے والے موٹر سائیکل رکشہ نے بھی بریک لگائی اس دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس بریک لگاتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل رکشہ میں سوار تین افراد نور احمد ،محمد ایوب اور محمد عامر جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ میں سوار ایک مسافر یٰسین اور بس میں سواردیگر چار افراد زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی ایس پی ٹریفک اقبال نیازی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو ہسپتال منتقل کر وایا حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے بس کو تھانے بند کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :