مختلف مکاتب فکر کے علماء کی طرف سے سستے حج پیکج کی حمایت کرنے ایکشن کمیٹی کا اظہار تشکر

منگل 15 مارچ 2016 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) مختلف مکاتب فکر کے علماء کی طرف سے سستے حج پیکج کی حمایت کرنے ایکشن کمیٹی کا اظہار تشکرکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کیلئے سستے اور معیاری جج پیکج دینے والی کمپنیوں کو حج کا کوٹہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان کے مطابق کوٹہ پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری سندھ کے صدر عبد المنان عطاری ، خیبر پختونخوا کے صدر عبد المنان عطاری، خیبر پختونخوا کے صدر الحاج بسم اﷲ جان، غضنفر علی خان، بلوچستان کے صدر سبطین رضوی ، عبد الرشید بلوچ ، پنجاب کے رہنما عظیم صلاح الدین ، عابد محمود شیخ ، سندھ کے رہنما ساجد رضا ، ایس ایم خالد نے اپنے مشترکہ بیان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی طرف سے حمایت کرنے پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا انکی حمایت قابل تحسین اور سنہری حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہے ۔

ایکشن کمیٹی متاثرین حج کوٹہ پاکستان اسے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ انکے اس بیان نے غریب پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :