آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 مارچ 2016 19:40

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15مارچ۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالت کی جانب سے سزا ئے موت پانے والے دہشت گردوں کے حکم نامے کی توثیق کر دی۔

(جاری ہے)

مجرموں کے نام نواز ولد گل محمد، تاج گل ولد سلطان زری، عرفان ولد خدا یار سمیت دیگر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نانگا پربت میں سیاحوں کو قتل کرنے۔ سید شریف ائیر پورٹ، سکولز، مسلح افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔