رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی ، نوشہرہ سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، ملزم گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 19:45

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی نوشہرہ سے ہزاروں روپوں کی شراب کی بوتلیں رسالپور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ملزم درجنوں شراب کی بوتلیں سمیت گرفتار ۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رسالپو ر خفیط الرحمن یوسفزئی کو مخبر نے اطلاع دی کہ شراب کے سمگلرعدنان خالد ولد نواب ساکن رسالپور سول بازار نے نوشہرہ سے درجنوں کے قریب شراب کی بوتلیں لے کر رسالپور سمگل کررہے ہیں ایس ایچ او رسالپور بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر سائیس منڈی کے قریب ناکہ بندی کرکے مذکورہ شخص کی نگرانی شروع کی ۔

مذکورہ شخص ویسپا سکوٹر نمبر FDB-6829پر نوشہرہ سے رسالپور آرہاتھا کہ پولیس نے اُسے رُکنے اشارہ کیا ۔سکوٹر پر باندی کاٹن کی پیٹی سے اصلی شراب کی 14بوتلیں برآمد ہوئی جس کی قیمت ہزاروں روپے بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے ملزم عدنان خالد ولد نواب کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :