وینزویلاکے صدرکا اقتصادی ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

منگل 15 مارچ 2016 20:04

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) وینزویلا کی حکومت نے ملک میں نافذ کی گئی نام نہاد اقتصادی ایمرجنسی میں ساٹھ دن کی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمان میں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سوشلسٹ صدر نکولا مادْورو کا جنوری سے لاگو یہ حکم نامہ نافذالعمل رہے گا۔ اس اقتصادی ایمرجنسی کے تحت حکومت پارلیمان کو سماجی پروگراموں میں کٹوتیاں کرنے سے بھی روکنا چاہتی ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے وینزویلا کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس کی تیل کی برآمدات آٹھ سو پچاس ملین ڈالر سے کم ہو کر محض ستتر ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :