ناروے، 77افرادکے قاتل کی ریاست کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

منگل 15 مارچ 2016 20:09

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی صوبائی عدالت میں اْس مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو درجنوں افراد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والے آندرس بیہرنگ بریوک نے ریاست ناروے کے خلاف عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بناء پر جیل کے اندر ہی عمل میں آنے والی اس عدالتی کارروائی کے دوران سینتیس سالہ بریوک اپنی قید کے حالات میں نرمی کا خواہاں ہے۔ اْس کا کہنا ہے کہ اْس کی قیدِ تنہائی انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بریوک کو اوسلو اور چھوٹے سے جزیرے یوٹویا پر ستتر افراد کو قتل کرنے کے الزام میں اکیس سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :