جرمنی، ایٹمی بجلی گھروں نے زرِ تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

منگل 15 مارچ 2016 20:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) کارلسروہے کی وفاقی جرمن آئینی عدالت میں زرِ تلافی کی اْس درخواست پر کارروائی شروع ہو گئی ہے، جو جرمنی میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ایک اخبار کے مطابق 2011ء میں جاپان میں سْونامی کی تباہ کاریوں اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کے بعد جرمن حکومت نے ایٹمی توانائی کو بتدریج خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔ بجلی پیدا کرنے والے تین بڑے جرمن اداروں کا کہنا ہے کہ اس حکومتی پالیسی کی وجہ سے اْنہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ آئینی عدالت کی طرف سے کوئی فیصلہ آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :