معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق فطری ہے۔ہینڈزپاکستان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 20:12

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء )ہینڈزپاکستان کی ٹیم نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کادورہ کیا اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے لوگوں کو آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہانزیب قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو معلومات تک رسائی کا حق فطری ہے اور ہر شہری مختلف محکمہ جات کی کارکردگی بارے محکموں سے معلومات حاصل کرسکتا ہے فیصل منظور نے عوام کو معلومات تک رسائی کا طریق کار بتایا اور عوام میں اس حوالے سے معلوماتی بروشر بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر مقامی سماجی کارکنان میاں تنویر اکبر اور میاں مصور حسین بھی موجودتھے جنہوں نے القائم ویلفئیر سوسائٹی او ر تاج دین ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کے بارے بھی بتایا جس کا آغاز پسماندہ علاقوں میں کردیاگیا اور پسماندہ عوام کوٓ بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی