پولیس مقابلہ ، ڈاکو ساتھیوں کی مبینہ فایرنگ سے ہلاک

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 20:14

پتو کی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) آدھن روڈ پر مبینہ طور پر داکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالا ڈکیتی کی چودہ وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او علی اختر انصاری اورایس ایچ او محمد شاہد رفیق کو اطلاع ملی تھی کہ بھائی کور ٹ کے ڈاکو ملک عد نان اقبال نے آدھن روڈ پر اپنے ساتھی ڈاکو ؤ ں کے ہمراہ ناکہ لگا کر عوام کو لو ٹ رہے ہیں، جب پو لیس نے چھاپہ مار ا تو ڈاکو ؤ ں نے فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو ؤ ں کا فائر ملک عدنان کو لگا جس سے و ہ ہلاک گیا جبکہ باقی ڈاکو اند ھیر ے میں فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی نے مقد مہ درج کر کے نعش ور ثا کے حو الے کر دیا جنہو ں نے اسے سپر د خاک کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :