سرکاری رقم خرد برد کرنیوالے کیخلاف انکوائری رک گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 20:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء)لاکھوں روپے کی کرپشن کے خلاف کارروائی کے حکم کے باوجود دو اہلکاروں نے فائل شٹل کاک بنا دی۔

(جاری ہے)

مقامی سماجی تنظیم کے راہنما مرتضیٰ چودھری نے کے مطابق سیکر ٹری یونین کونسل کے خلاف ایک انکوائری میں نائب تحصیل دار نے لاکھوں روپے کی کرپشن،ریکارڈ گم کرنے اور نکاح کی سرکاری فیس جمع نہ کروانے کی رپورٹ ڈی سی او اوکاڑہ کو ارسال کی جس پرڈی سی او اوکاڑہ نے 19اکتوبر کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کے لئے ای ڈی او سی ڈی کے تحریرکیا لیکن ای ڈی او سی ڈی اور ڈی او سی او نے اس فائل کو شٹل کاک بناکر ایک دوسرے کی طرف بھیجنا شروع کر دیا ہے اپنے ملازم سیکرٹری یونین کونسل کاسزا سے بچانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔