Live Updates

پی ٹی آئی ملک میں انصاف کی فراہمی اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے، اشرف سوہنا

منگل 15 مارچ 2016 20:21

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سابق صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق اراکین کے واضح بیانات کے بعد ایم کیو ایم پر لگنے والے دہشت گردی کے الزامات میں صداقت معلوم ہوتی ہے ،حکومت کو اس حسا س مسئلہ پرتمام مصلحتوں کو پس پشت ڈال کر ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کی تحقیقات کو منظر عام پر لانا چاہئے۔

تحریک اِنصاف اس ملک میں اِنصاف اور غربت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک اِنصاف کے ملنے والے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ ایم کیوایم پر دھشت گردی کے لگنے والے الزامات کوئی نہیں بات نہیں ہے ، یہ الزامات بہت پرانے ہیں لیکن اُس کے باغی اراکین نے اَب جوواضح اور غیر مبہم بیانات جاری کئے ہیں اُس کے بعد اس جماعت کے دھشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔

(جاری ہے)

کراچی کے حالات کو کشیدہ رکھنے میں اس جماعت کا بڑاہاتھ ہے اور کسی طرح بھی ایم کیو ایم کے لوگ اس سے بری الذمہ قرار نہیں دئیے جا سکتے ۔ مصطفےٰ کمال نے منظر عام پر آکر جو کمال اَب دکھایا ہے اُس کے پیچھے کوئی نہ کوئی ٹھوس وجہ موجود ہے جو وہ اِتنی بڑی سیاسی قوت کے سامنے تنہاکھڑے ہوکر کلمہ حق کی بات کررہے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اِن الزامات کی تحقیقات کرکے انہیں منطقی انجام تک ضرور پہنچائے اور اُن کرداروں کو عوام کے سامنے پیش کرے جن کی وجہ سے ایم کیو ایم کے روابط راسے فروغ پائے اور وہ دھشت گردی کا موجب بنے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :