آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ ،فیکٹری میں استعداد اور جدید اسلحے کا جائزہ ،آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کی تعریف
اسلحے کی نئی مارکیٹیں تلاش کرکے زرمبادلہ میں اضافہ کیاجائے ، اسلحہ وگولہ بارودمیں جدیدٹیکنالوجی کی طرف بڑھنا ہو گا، پی او ایف مسلح افواج کے اسلحے کی ضروریات پوری کرنیوالی واحدمقامی صنعت ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اسلحے کی برآمدات کیلئے نئی مارکیٹیں تلاش کرنیکی ہدایت
منگل 15 مارچ 2016 20:22
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور اسلحہ ساز فیکٹری میں استعداد اور جدید اسلحے کا جائزہ لیا،منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی اوایف کو سراہا۔
آرمی چیف کو چیئرمین پی اوایف واہ ،لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمود حیات نے انڈسٹریل کمپلیکس اور اسلحہ سازی میں مستقبل کے توسیع منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے اسلحہ بنانے کے نئے یونٹ جو توسیع منصوبے کا حصہ ہے کے افتتاح کے بعد مینجمنٹ اور سٹاف سے خطاب کیا۔
آرمی چیف نے پی اوایف واہ کواسلحے کی برآمدات کیلئے نئی مارکیٹیں تلاش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی نئی مارکیٹیں تلاش کرکے زرمبادلہ میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ وگولہ بارودمیں جدیدٹیکنالوجی کی طرف بڑھنا ہو گا،پی اوایف واہ اہداف سے بڑھ کرپیداواردے رہی ہے،آرمی چیف نے کہا کہ پی اوایف مسلح افواج کے اسلحے کی ضروریات پوری کرنیوالی واحدمقامی صنعت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد پاکستان آرڈیننس کو جدید بنانے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔آرمی چیف نے ہتھیاروں میں جدت اور خودکفالت پر زورد یا،پی آو ایف مسلح افواج کیلئے دفاعی پیداوار کا اہم ادارہ ہے ،۔آرمی چیف نے پی او ایف انتطامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.