سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ،ا س پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا مگر ایک دہشت گرد تنظیم کا نام لے کر اس طرح تشہیر کرنا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے شایانِ شان نہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت کے رہائشی علاقوں سے دفاتر فوری طور پرخالی کر ائے جائیں،سیف سٹی پراجیکٹ اپریل میں مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے، ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
وزارت داخلہ کی 25 آئی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت ،کوائف جمع نہ کرانیوالی 27نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ
منگل 15 مارچ 2016 20:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے25 انٹرنیشنل این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی جبکہ کوائف جمع نہ کرانے والی 27پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آبادپولیس کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت کے رہائشی علاقوں سے دفاتر فوری طور پرخالی کر اد ئیے جائیں۔
منگل کووزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکر ٹری داخلہ، این سی نیکٹا احسان غنی،چیف کمشنر اسلام آباد اوروزارت داخلہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ،وزارت داخلہ حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو انٹر نیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی، اجلاس میں 25 انٹرنیشنل این جی اوز کو تمام معلومات فراہم کر نے اور وزارت داخلہ کی تمام شرائط پوری کر نے پر پاکستان میں کام کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.