نیشنل بینک کے ملازمین سے ترقیوں میں نا انصافی کا ازالہ کیا جائے

چیف جسٹس سے مداخلت کر کے ایپریزل سسٹم کا سات سالہ ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا

منگل 15 مارچ 2016 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء)پاکستان نیشنل بینک زونل سرکل کے ملازمین نے افسران کی ترقیوں میں امتیاز اور تعاون برتنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ایپریزلسسٹم کے تحت گزشتہ سات برسوں میں دی جانے والی ترقیوں ودرجہ بندی کا ریکارڈ طلب کر کے متلعقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک یاداشت میں انہوں نے کہا کہ آفیسرز ایسوسی ایشین کے ایک مخصوص گروپ کو ہی گزشتہ سات برسوں سے نوازا جا رہا ہے اور ترقیاں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دوسرے افسران میں بے چینی پائی جانے کے ساتھ ملک کے مقبول بینک کی کارکردگی اور ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپریزل سسٹم کے تحت چہیتے افسران اور مخصوص گروپ کو اے اور بی دیئے جا رہے ہیں جبکہ دوسروں کو سی اور ڈی میں رکھا جا رہاہے جس سے انہیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پورا نیشنل بینک اس کی زد میں ہے