سعودی حکومت کا مالدیپ میں فوجی رہائش گاہوں کے لیے50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
منگل 15 مارچ 2016 20:33
ریاض/مالے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سعودی حکومت نے جنوبی ایشیا کے مسلمان ملک مالدیپ کو فوجی بیرکوں اور فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کی مد میں 50 ملین ڈالر کی رقم بہ امداد دینے کا اعلان کردیا، یہ امداد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
(جاری ہے)
مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالدیپ میں فوجی تنصیبات کے لیے امداد کا اعلان حال ہی میں وزیردفاع آدم شریف اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ مالدیپ کے وزیردفاع گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اختتام پذیر ہونے والی ’’شمال کی گرج‘‘ فوجی مشقوں کے اختتام پر خصوصی دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں ان کی ملاقات اپنے سعودی ہم منصب و نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ہوئی تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ رقم سے مالدیپ فوجی افسروں اور سپاہیوں کے لیے 300 اور پولیس اہلکاروں کے لیے بھی 300 رہائش گاہیں تعمیر کرے گا۔ اس منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا جو آئندہ سال کے اختتام پر مکمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.