پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں، بھارتی حکومت

منگل 15 مارچ 2016 20:37

پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں، بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت سفارتی عملے کو پاک بھارت کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تنگ نظر مودی سرکار نے کرکٹ پر ایک اور وار کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ ہے۔

متعلقہ عنوان :