سوشل میڈیا پر احمد شہزاد کی فینٹسی ٹیم نے دھوم مچا دی

منگل 15 مارچ 2016 20:37

سوشل میڈیا پر احمد شہزاد کی فینٹسی ٹیم نے دھوم مچا دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز بھارت میں ہوگیا ہے جس کا جنون کرکٹ دیوانوں پر ہی نہیں اسٹار اوپنر احمد شہزاد پر بھی سوار ہو گیا ہے، اپنی فینٹسی ٹیم میں وہاب ریاض کو بھی شامل کر لیا اور شاہد آفریدی کو ٹیم کیپٹن ہونے کے باعث شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی خبروں نے دھوم مچا دی، احمد شہزاد کی فینٹسی ٹیم جاننے کے لئے سب دھڑا دھڑ وِزٹ کرنے لگے۔

قومی اوپنر نے اپنی خیالی ٹیم میں کیوی، افریقی اور بھارتی بلے بازوں کو شامل کیا۔ پی ایس ایل میں احمد شہزاد کو "آل آؤٹ" کرنے والے باؤلر وہاب ریاض نے بھی ان کے دل میں جگہ بنا لی اور اسٹار کھلاڑی نے بوم بوم کی انٹری کا راز بھی بتایا۔ کرکٹ بخار سب پر چڑھتا جا رہا ہے، جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :