پاکستانی اداکارہ سنگیتا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 20:51

پاکستانی اداکارہ سنگیتا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء)پاکستانی اداکارہ سنگیتا کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فلمی اور ٹیلی ویژن دنیا کی معروف اور سینئیر اداکارہ سنگیتا کی طبیعت اچانک نساز ہو گئی ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں فوری منتقل کر دیا گیا۔ سنگیتا کی طبیعت شوگر لیول کم ہو جانے کے باعث خراب ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔