وفاقی وزارت داخلہ کا کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے (کل)سے بلاک کر نے کا حکم ، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

منگل 15 مارچ 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے (کل)بدھ سے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر نے کا حکم دیدیا ،جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،جس میں سپیشل سیکر ٹری داخلہ، این سی نیکٹا احسان غنی،چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباداوروزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے کل سے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوائف جمع کرنے کے حوالے سے ان گھروں کو پہلے ہی دو قانونی نوٹسز د ئیے گے جن کے تحت مطلوبہ کوائف جمع کرانے کی گزشتہ روز اخری تاریخ تھی۔وزیر داخلہ چوپدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ وہ (کل)بدھ سے مذکورہ گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر دے ،جس کا باضابطہ نوٹس رات گے جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ پچھلے ڈیڑھ سال سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اسلام آباد میں کسی گھر میں غیر رجسٹرڈ افراد رہائش پذیر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :