ووٹر لسٹوں میں 1کروڑ 10لاکھ خواتین کے نام شامل نہ ہونا سنگین جرم ہے‘ سپر یم کورٹ ا زخود نوٹس لے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ‘تمام خواتین ووٹرز کے نام لسٹوں میں شامل کر نے کیلئے فوی اقدامات کیے جائیں ‘حکمران نیب کو کنٹر ول کر نے کیلئے ’’خفیہ ‘‘منصوبہ سازی کر رہے ہیں ‘اسے کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا

تحر یک انصاف پنجاب کے رہنما چوہدری سرورکی وفود سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں 1کروڑ 10لاکھ خواتین کے نام شامل نہ ہونا سنگین جرم ہے سپر یم کورٹ آف پاکستان زخود نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر یں ‘تمام خواتین ووٹرز کے نام لسٹوں میں شامل کر نے کیلئے فوی اقدامات بھی کیے جائیں ‘موجودہ حکمران کا کوئی بھی رویہ اور اقدام جمہو ریت کے بر عکس ہے ‘حکمران نیب کو کنٹر ول کر نے کیلئے ’’خفیہ ‘‘منصوبہ سازی کر کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف جاگ رہی ہے حکمرانوں کے نیب کیخلاف کسی منصوبے کو کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا۔

منگل کواپنے دفتر میں خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ لگتا ہے باقاعدہ منصوبہ بندی اور ساز کے تحت ووٹر لسٹوں سے خواتین کے ووٹ کا اندراج نہیں کیا جا رہاجو صرف خواتین ہی نہیں پاکستان کے مستقبل کیلئے بھی بھی خطر ہ ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر خواتین کے ووٹوں کا اندارج کیا جائے تاکہ وہ اپنی مر ضی کے مطابق اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ انتخابات میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن اور اپنے کر پٹ ساتھیوں کو نیب سے بچانے کیلئے نیب کو کنٹر ول کر نے کی منصوبہ بندی کر نے میں مصروف ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکمران کا ایجنڈ ہ کر پشن کر و اور کر پشن بچاؤ ہے مگر تحر یک انصاف حکمرانوں کے ہر عوام دشمن اقدام کی راہ میں رکاوٹ بنے گی اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :