چین کا کمرشل راکٹ تیار کرنے کے لئے کمپنی قائم کرنے کا اعلان

منگل 15 مارچ 2016 21:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین نے کمرشل راکٹ تیار کرنے کے لئے کمپنی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ چین کے سپیس ٹیکنالوجی کے ادارے کے سائنسدانوں کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2017کے اختتام تک کمرشل مقاصد کے لئے راکٹ تیار کر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چین کے سپیس ٹیکنالوجی ادارے کے سائنسدانوں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بڑے انٹرنیٹ اداروں کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔ کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے راکٹ’’خے ژووناورخے ژوٹو‘‘ کی سیریز سے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :