چین کو 2020تک مزید ایک 1ملین پیشہ ورانہ سماجی کارکنوں کی خدمات درکار

منگل 15 مارچ 2016 21:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین کو 2020تک مزید ایک 1ملین پیشہ ورانہ سماجیکارکنوں کی ضرورت ہو گی۔وزیر سماجی بہبودلی ییگو کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پانچ لاکھ پیشہ ورانہ سماجی کارکن اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80ہزار مزید کارکنوں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں 4686نجی سماجی بہبود کے ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

2011سے2020کے مابین سماجی کاموں کے حوالے سے انسانی وسائل پر مبنی دستاویزات کے مطابق 2020کے اختتام تک ملک میں 1.45ملین سماجی کارکن موجود ہوں گے۔پیشہ ورانہ سماجی بہبود کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ یقینی بنانا ہے ۔ پیشہ ورانہ سماجی ملازمین دیہاتی علاقوں میں غربت کے خاتمہ کے لئے معاونت ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :