وزیراعلیٰ سے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج کی ملاقات

ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردارجرأت اور بہادری سے لبریز ہے، پاکستانی قوم کو پاک بحریہ کے بہادراور دلیر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف

منگل 15 مارچ 2016 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کو یہاں کمانڈر سنیٹرل پنجاب اینڈ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی اور پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردارجرأت اور بہادری سے لبریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پاک بحریہ کے بہادراور دلیر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :