وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی پرویزحمید کے انتقال پر اظہارتعزیت

منگل 15 مارچ 2016 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی پرویزحمید کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت اورحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔واضح رہے کہ پرویز حمید مرحوم نے روزنامہ نوائے وقت سمیت ملک کے قومی اخبارات اور جرائد میں صحافتی خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :