لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیٹی کو طلب کرلیا

منگل 15 مارچ 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ائیر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ منگل کے روزلاہو رہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے قوانین تبدیل کر دئیے ہیں۔

قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے لیکن یہ عمل بھی نہیں کیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :