خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے،شہری و دیہی علاقوں میں شاندار حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دیئے جارہے ہیں‘ صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودآبادی اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں شاندار حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہا ہے،بہبودآبادی پروگرام کے تحت چلائی جانے والی جاری آگاہی مہم کے ذریعے صوبائی، تحصیل اور ضلعی سطح پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام کو ضروری معلومات و سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے اپنے دفتر میں ایک اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور کے مسائل کے تناظر میں فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں تعینات سٹاف ماں اور بچے کی صحت ، خاندانی اور معاشی مسائل کے پہلو?ں سے عوام کو روشناس کروا رہا ہے اور ان مسائل کی وجوہات اور تدارک کے حوالے سے فیملی پلاننگ سے متعلق کونسلنگ کے ذریعے معاشرے میں صحت مند اور ترقی پسند سوچ کو متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں دن بدن یہ شعور اجاگر ہو رہا ہے کہ ہمارے ملک کا بڑا مسئلہ تیزی سے آبادی کا بڑھنا ہے اور اس سے متعلق خوراک، لباس، رہائش اور دیگر ضروریات زندگی کے فقدان جیسے مسائل کا حل خاندانی منصوبہ بندی کے اپنانے میں مضمر ہے۔انہوں نے کہاکہ آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کا عوام کی طرف سے مثبت اور مؤثر رسپانس محکمہ بہبودآبادی کی بھرپور کوشش کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :