سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لارجر بنچ میں لے جانےکا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 21:19

سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لارجر ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لارجر بنچ میں لے جانےکا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا جو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیے ہیں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا ، مشرف کے وکیل بولے خدشہ ہے کہیں پرویز مشرف کو فالج نہ ہوجائے۔سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مقدمہ لارجر بنچ میں لے جانے کا حکم دے دیا، 5 رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کل (بدھ) کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف کا جو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاگیاہےاس پر’ کمنٹ‘ نہیں ہیں، درخواست وفاقی حکومت کی اپیل کے ساتھ پرسوں لگا دیتے ہیں۔پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خدشہ ہے کہیں پرویز مشرف کو فالج نا ہو جائے، ہنگامی صورتحال ہے، ان کے موکل کو ایک بار باہر جانا ہے، آپریشن کی اشد ضرورت ہے، جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت 5 رکنی لارجر بنچ میں سماعت کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :