لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،بین الصوبائی گروہ کے تین کارندے گرفتار، 100 کلو چرس بر آمد

منگل 15 مارچ 2016 21:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) لاڑکانہ پولیس کی کاروائی بین الصوبائی گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرتے ہوئے 100 کلو چرس بر آمد کر لیا گیا ،اے ایس پی توقیر محمد نعیم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ا ن کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم مجاہد 5 نے ککھرانی پل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار بین الصوبائی گروہ کے تین کارندوں عبد الستار مگسی ،شعیب مگسی اور شیر محمد بھٹی کو گرفتار کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں سے سوا دو من یعنی سو کلو چرس کو بر آمد کر لیا اے ایس پی توقیر محمد نعیم کے مطابق گرفتار دو ملزمان عبد الستار مگسی ،شعیب مگسی کا تعلق بلوچستان اور شیر محمد بھٹو کا تعلق شہدادکوٹ سے ہے تینوں افراد نے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے سوا چار من چرس ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں میں رکھا جن میں سے دو من چرس قمبر میں سپلائی کر نے کے بعد باقی سوا دو من چرس لاڑکانہ میں پہنچانے آرہے تھے کے پولیس نے کاروائی کی اے ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بر آمد ہونے والی چرس دس لاکھ روپے مالیت کی ہے جب کے بلوچستا ن جہاں سے چرس بھجوایا گیا تھا اور قمبر سمیت لاڑکانہ میں جہاں جہاں چرس پہنچایا جانا تھا کے بارے میں معلومات گرفتار ملزمان سے حاصل کرتے ہوئے تمام افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جلد تمام ملوث افراد پولیس کی گرفت میں ہوں گے انہوں نے بتایا کے کاروائی میں حصہ لینے والے مجاہد 5 کی ٹیم کے لیے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے انعام بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :