پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں بد عنوانی کا پہلا کیس منظر عام پر آ گیا

اینٹی کرپشن نے پی آر اے کے اہلکار کو ہوٹل مالک سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 15 مارچ 2016 21:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں بد عنوانی کا پہلا کیس منظر عام پر آ گیا ،محکمہ اینٹی کرپشن نے پی آر اے کے اہلکار کو ہوٹل مالک سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور سرکل کے آفیسر زبیر اخلاق کی سربراہی میں ٹیم نے بند روڈ پر احمد ہوٹل کے مالک نعیم کو انسپکٹر بن کر ڈرا دھمکا کر رشوت لینے والے پی آر آے کے کی پنچ آپریٹر ذیشان شہزاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ ذیشان شہزاد اس سے پہلے بھی پی آر اے کا انسپکٹر بن کر اور کارروائی کی دھمکی دے کر رشوت وصول کرچکا ہے اورگزشتہ روز اس نے اینٹی کرپشن کو اطلاع کر دی جس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :