چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی خصوصی عدالتوں کی ججوں کی جانب سے عدالتی اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس
منگل 15 مارچ 2016 21:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے خصوصی عدالتوں کی ججوں کی جانب سے عدالتی اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام جج صاحبان کو عدالتی اوقات کی سختی سے پابندی کی ہدایت کر دی۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار نے سے تمام خصوصی عدالتوں کے جج صاحبان کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مشاہدے میں آیا ہے کہ سپیشل کورٹس کمپلیکس میں تعینات خصوصی عدالتوں کے جج صاحبان عدالتی اوقات کی پابندی نہیں کر رہے اور اپنی مرضی سے عدالتی امور نمٹاتے ہیں ۔
مراسلے کے مطابق تمام خصوصی عدالتوں کے جج صاحبان کوصبح آٹھ بجے سے تین بجے تک کے عدالتی اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ ان اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.