بیساکھی میلہ پر سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈی سی اواٹک

منگل 15 مارچ 2016 22:08

حسن ابدال۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت نے کہا کہ بیساکھی میلہ پر سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر ریلوے سٹیشن سے گوردوارہ پنجہ صاحب تک تمام راستے سٹریٹ لائٹس آن ہوں گی اور دونوں اطراف میں پولیس کے جوان ڈیوٹی پر موجود ہوں گے یہ بات انھوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں سکھ یاتریوں کی آمد سے قبل بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ایس پی حسن ابدال امبرین علی ،محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ایڈمنسٹرٹیرعبداللہ اویس،ٹی ایم او حسن ابدال ساجد علی،قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک منصب خان،چیف سیکیورٹی آفیسر نعیم خان،ایس ایچ او سٹی حسن ابدال چوہدری خالد اور ایجنسی اہلکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ اوقاف میں بھرتی شدہ 16سیکیورٹی اہلکاروں کی تصدیق سپیشل برانچ سے کرائی جائے اور جو گیٹ مرمت ہونے کے قابل ہیں انھیں ایک ہفتہ کے اندر مکمل کیا جائے محکمہ اوقاف کے اہلکار تین شفٹوں میں کام کریں گے تمام سیکیورٹی ادارے ایس ایچ او کے ساتھ مل کر گوردوارہ پنجہ صاحب کے قریب تمام گھروں کی سرچ کریں گے انھوں نے چیف سیکیورٹی آفیسر کو ہدایت دی کہ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے پانچ اہلکار گوردوارہ پنجہ صاحب کے اندر اور باہر اپنے فرائض انجام دیں گے ان کے پاس سٹل کیمرے ہونے چاہیے تاکہ جہاں بھی انھیں مشکوک شخص نظر آئے فورا اسکی تصویر بنا لیں اس سے ایک تو اس مشکوک شخص اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب بھی نہیں ہو سکے اسے معلوم ہو گا کہ میرے تصویر محفوظ ہو گئی ہے اس لئے میں پکڑا جاؤں گاانھوں نے محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ایڈمنسٹرٹیر کو بھی ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی سمت درست کرائیں گوردوارہ کے باہر اور اندر سرچ لائٹس کا بندوبست کیا جائے اور جو لوگ بھی گوردوارہ پنجہ صاحب کے اندر مختلف سٹال وغیرہ لگاتے ہیں ان کے مکمل کوائف کے ساتھ چھان بین کی جائے اور ان سے شورٹی بانڈز لئے جائیں انھوں نے قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک اٹک منصب خان کو ہدایت کی حسن ابدال میں ٹریفک کے متعلق بڑی شکایت ہیں ان کا فوری طور پر تدارک کیا جائے اور بالخصوص سکھ یاتریوں کی آمد کے وقت ٹریفک کا نظام باکل صیح سمیت میں ہونا چائیے انھوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پرنوجوان لڑکوں پر ایک سکاؤٹس پارٹی ترتیب دیں جو پولیس کے ساتھ مل کر ان تین دنوں میں ڈیوٹی دے تاکہ ان مقامی افراد کوجن کا واحد راستہ گوردوارہ پنجہ صاحب ہی ہے کو آنے جانے دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے کہا کہ تمام ادارے باہم مل جل کر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :