پاکستانی سفارت کاروں کو کولکتہ میں میچ دیکھنے سے روک دیاگیا

پاکستان کا احتجاج/ اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیاجائیگا،ذرائع

منگل 15 مارچ 2016 22:23

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت نے پانچ پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے دو رشتہ داروں کو کولکتہ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ دیکھنے سے روک دیا۔ایک سینئر پاکستانی سفارت کار نے منگل کو نئی دہلی سے بذریعہ فون نجی ٹی وی کو بتایا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ کانسلرز، ایک فرسٹ سیکرٹری، دو پروٹوکول آفیسرز اور دو فیملی اراکین کو کولکتہ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اجازت نہ دینے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط بھی ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے انڈین حکومت کی اجازت کا انتظار کررہے تاہم اب تک اجازت نہیں دی گئی۔انہیں 18 مارچ کو کولکتہ جانا ہے جبکہ ان کی درخواست پر بھارتی حکام غور کررہے ہیں۔ادھرپاکستان نے بھارتی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ دفتر خارجہ معاملے پر اسلام آباد کے لیے بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔یادرہے کہ پاکستا ن اوربھارت کے درمیان 19 مارچ کو کولکتہ میں ممدمقابل ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :