پشاور،پی ایف بڈھ بیر بیس پر حملہ میں ملوث گرفتارملزمہ نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا

منگل 15 مارچ 2016 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پی ایف بڈھ بیر بیس پر حملہ میں ملوث گرفتارملزمہ نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا ہے ۔پشاور میں پی ایف بڈھ بیر بیس پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی سہولت کار گرفتارملزمہ زری زادگئی عرف پروین کو انسدد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے عدالت میں عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کچھ روز قبل زری زادگئی کو بڈھ بیر کے علاقہ ٹیلہ بند سیگرفتارکیا تھا۔ اٹھارہ ستمبر دو ہزار پندرہ کو بڈھ بیر بیس پر ہونے والے حملے میں انتیس افراد شہید اور اکتیس زخمی ہوئے تھے جبکہ چودہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :