بھارت میں اٹامک پاوراسٹیشن سے جوہری مواد کی لیکج کا انکشاف

لیکج سے کسی قسم کی ریڈی ایشن کا اخراج نہیں ہوا اور وہاں کام کرنے والے محفوظ ہیں،پلانٹ آپریٹر

منگل 15 مارچ 2016 22:28

بھارت میں اٹامک پاوراسٹیشن سے جوہری مواد کی لیکج کا انکشاف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست گجرات میں واقع کاکراپر اٹامک پاور اسٹیشن سے کچھ جوہری مواد لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم بھارتی حکام اورمیڈیا نے اسے راز رکھا ہوا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات میں پلانٹ آپریٹر نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ایک بیان اسی روز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسٹیشن کے یونٹ 1 کو اس وقت بند کرنا پڑا جب ہیٹ ٹرانسپورٹ سسٹم سے لیکج ہوئی۔

(جاری ہے)

آپریٹر نے یقین دہانی کرائی کہ کسی قسم کی ریڈی ایشن کا اخراج نہیں ہوا اور وہاں کام کرنے والے محفوظ ہیں۔اس کے بعد سے پلانٹ سے نیوکلیئر پاور کارپوریشن یا اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں جو کہ انڈیا میں جوہری تحفظ کا نگران ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :