منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل کرتے وقت محنت کشوں کی قیادت سے مکمل مشاورت کی جائے گی ،سی ڈی اے ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا استقبالیہ سے خطاب

عوامی نمائندوں کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں ، محنت کشوں کے حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے،چوہدری محمد یسیٰن

منگل 15 مارچ 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سی بی اے کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب فائر بریگیڈ ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرؤف عالم ،سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ،واپڈا یونین کے میاں رحمان غنی ،پاکستان اخبار فروش یونین کے رہنما ٹکا خان ،چوہدری شریف ،پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے اکرم بھٹی ،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان ،اقبال خٹک ،سید محمد علی واسطی ،قاری عبید الرحمان ستی ،قاری محمد سلیم نعیمی ،ملک رعناز حسین ،سید داؤد شاہ ،تاجر رہنما چوہدری اقبال ،اسلام آباد سے نو منتخب بلدیاتی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و محنت کشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،چوہدری محمد یسیٰن ،چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرؤف عالم ،زمرد خان ،ٹکا خان ،میاں رحمان غنی و دیگر مقررین نے خطاب کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی صورت میں نیا ادارہ معرض وجودمیں آرہا ہے جس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے لیکن ہم سی ڈی اے کے محنت کشوں کو مکمل یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ سی ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرتے وقت اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنے سے پہلے سی ڈی اے محنت کشوں کی قیادت کو مشاورت میں شریک کیا جائے گا اور کوئی بھی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جسکی وجہ سے سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق متاثر ہوں ،سی ڈی اے ملازمین کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں کو بھی با اختیار بنا کر اس شہر کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور خود بھی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور ہم عوام کی جانب سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ اس شہر کے عوامی مسائل حل ہوں لیکن کسی صورت بھی اپنے محنت کشوں کے حقوق کی پامالی قبول نہیں ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے اسوقت ادارے میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں جسکی وجہ سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان خالی آسامیوں پر سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کو ترجیح بنیادوں پر بھرتی کیا جائے،پنجاب حکومت کی طرز پر سی ڈی اے ریسکیو سٹاف کے فائر مین کو سکیل نمبر11دیا جائے اور سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت انکے دیگر مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے ،موجودہ حالات میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد کی کارکردگی مثالی ہے جو وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کے وژن کے مطابق دن رات محنت کر کے اس شہر کی بہتری کے لیے کوشا ں ہیں او ر ایسے عوام دوست اور مزدور دوست افسران جو ادارے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں ایسے با کردار لوگ حکومت کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ، اس موقع پر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فائر بریگیڈ سٹاف کے سینکڑوں ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں کی بدولت تمام سٹاف کی بنیادی تنخواہ ڈبل ہونے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور سی ڈی اے لیبر یونین (امان اﷲ گروپ ) کو چھوڑ کر تمام کے تمام ریسکیو سٹاف نے مکمل اور متفقہ طور پر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ ) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :