وفاقی پولیس کی کاروائیاں ، 18ملزمان گرفتار،منشیات ،اسلحہ و مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

منگل 15 مارچ 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 90گر ام چرس ،15لیٹر شراب ، اسلحہ 04عدد پسٹل 30بور ، ایک عدد کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت چار ملزمان محمد جہا نگیر ، محمد اشتیا ق ، نا صر ندیم اور شفقت حسین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ایک کلا شنکوف ,ایک عدد پسٹل 30بور 04میگزین معہ 94روند اور چار بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم منور حسین کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم فیصل اشرف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 560گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم کی فراری میں مدد دینے پر دو ملزمان اشفاق علی اور تا ج محمد کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم پلو س یو سف کو گرفتار کر کے 15لیٹرشراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت دو ملزمان وقار احمد اور نذیز حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر نے دوران گشت ملزم محمد کا بل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 530گرام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران06 پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :