قومی ترقی کیلئے شرح آبادی اور وسائل میں توازان ناگزیر ہے،ڈاکٹر جمال ناصر

منگل 15 مارچ 2016 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شرح آبادی میں اضافہ ترقی کا عمل متاثر کر رہا ہے ۔ علماء اکرام ، اساتذہ ، ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل و نرسنگ سٹاف اور عوامی نمائندے چھوٹے کنبے کی آفادیت کا پیغام عام کرنے کے لئے آگے آئیں اور ماں اور بچے کی اچھی صحت اور صحت مند قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے یہ بات محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے زیر اہتمام ہولی فیملی ہسپتال میں ہفتہ بہبود آباد ی کے افتتاح پر عوامی آگاہی واک کے شرکاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرجمال ناصر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر راولپنڈی شیرین سخن ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شفیق سرور ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرز آفیسر ظہیر بابر، انچارچ فیملی پلاننگ سینٹر ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر ندا اور دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے نے واک کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت آبادی کے چیلنج کا سامنا ہے ، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے ماں اور بچے دونوں کی صحت َمتاثر ہوتی رہی ہے اور آبادی کے بے ہنگم پھیلاو سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام الناس میں شعوری آگاہی پیدا کی جائے اور ان کو خوشحال خاندان کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔شیرین یں سخن نے کہا کہ آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے اور اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لئے بہبود آبادی کے تمام مراکز میں کمیونٹی کی شرکت سے عوامی آگاہی کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اور تولیدی صحت کی دستیاب سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شفیق سرور نے کہا کہ آباد کی شرح پیدائش پر قابو پاکر صحت عامہ کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے اس لئے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ندا نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں انتظامیہ کے تعاون سے خواتین کو تولیدی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مفید طبی مشورے دینے کے لئے کونسلنگ بھی جاری ہے تاکہ وہ ان مشوروں پر عمل کرکے اپنے کنبے کا سائز وسائل کے مطابق رکھ سکیں۔ واک کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر بہبود آبادی کا پیغام عام کیا۔

متعلقہ عنوان :